ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنا لیا

ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں 13سو سے زائد ڈگریوں کی تصدیق التواء کا شکار، ایچ ای سی نے نارمل فیس کے بجائے ارجنٹ فیس سے ڈگریوں کی تصدیق کو فوقیت، طلبا کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے فروری تک کا ٹائم دیا جانے لگا۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے ڈگریوں کی تصدیق کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنا لیا، ایچ ای سی 5 ہزار روپے وصول کر کے صرف ارجنٹ بنیادوں پر ڈگریاں تصدیق کرنے لگی، ارجنٹ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی روزانہ پانچ لاکھ روپے کما رہی ہے، جبکہ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے 800 روپے نارمل فیس جمع کرانیوالے طلبا پریشانی کا شکار ہیں، ایچ ای سی نے جولائی 2019ء میں ڈگریوں کی تصدیق کی نئی پالیسی نافذ کی تھی۔

پالیسی کے تحت نارمل فیس کے ساتھ ڈگری کی تصدیق ایک مہینے میں کرنا لازمی ہے، بی اے سے لیکر ایم فل تک کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔

  ایچ ای سی لاہور ریجن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نارمل فیس کیساتھ ڈگریوں کی تصدیق کرانیوالے طلبا کو آن لائن سسٹم سے ہی تین مہینے تک کا وقت دیا جا رہا ہے۔

  ایچ ای سی لاہور ریجن کے ڈائریکٹرشاہ زیب عباسی کہتے ہیں کہ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے درخواستیں جمع کرانیوالے طلبا کی تعداد زیادہ ہے جبکہ ایچ ای سی لاہور ریجن اپنے دستیاب وسائل کے مطابق روز مرہ کی بنیاد پر ڈگریاں تصدیق کر رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer