پیکچز مال میں دو روزہ نیشنل ویڈنگ شو کا آغاز

پیکچز مال میں دو روزہ نیشنل ویڈنگ شو کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی حسینی) پیکچز مال میں دو روزہ نیشنل ویڈنگ شو کا آغاز ہوگیا، شادی کروانے والے اب پیکچز مال جا کر اپنی شادی کی تیاریاں کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیکچز مال میں دو روزہ نیشنل ویڈنگ شو کا آغاز ہوا ہے جس میں80 سے زائد ڈیزائنرز، فرنیچر، ڈیکوریشن، جیولری، میک اپ سمیت دیگر سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں شائقین کی دلچسپی قابل دید رہی۔

نیشنل ویڈنگ شو میں جہاں شادی کی تیاریاں کرنے والوں کے لئے آسانی ہے وہیں وہ شادی کے لئے اپنے ملبوسات جیولری فرنیچر بھی خرید سکتے ہیں۔

نیشنل ویڈنگ شو کے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ شادی سیزن کی وجہ سے شو کیا جو شادی کروانے اور کرنے والوں کے لئے ایک سہولت ہے۔

نیشنل ویڈنگ شو میں ٹونی اینڈ گائے کا سٹال بھی دلچسپی کا سبب بنا رہا کیونکہ وہاں دلہا دلہن تیار ہوتے رہے، دوروزہ ویڈنگ شو سے جہاں سٹال ہولڈرز کو فائدہ ہوگا وہیں شادی کیسے کروانی سے متعلق بھی آگاہی ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer