چار ماہ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات دس فیصد بڑھیں: گوہر اعجاز

چار ماہ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات دس فیصد بڑھیں: گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)چیئرمین اپٹما پنجاب علی پرویز ملک نے گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز کے ہمراہ اپٹما ہاؤس میں پریس کانفرنس کی۔ چیئرمین اپٹما علی پرویز ملک اورگروپ لیڈراپٹما گوہر اعجاز نے کہا کہ چار ماہ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات دس فیصد بڑ  گئی ہے۔ قدرتی گیس کی بندش سے برآمدات کم ہوجایئں گی حکومت قدرتی گیس بحال کرے۔

اپٹما ہاؤس میں چیئرمین اپٹما پنجاب علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خصوصی توجہ کے باعث جولائی سے نومبر تک ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات میں دس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ برآمدی حجم آٹھ اعشاریہ ایک بلین ڈالر سے نوبلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو قدرتی گیس کا کوٹہ اٹھائیس فیصد ملتا ہے جو سات دسمبر سے بند کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس کی بندش سے صنعت کی پیدواری لاگت بڑھے گی۔ اپٹما وفاقی حکومت سے بھرپور مطالبہ کرتی ہے کہ صنعت کو قدرتی گیس بحال کی جائے اور ملک بھر میں گیس کا ٹیرف یکساں کیا جائے۔

اپٹما رہنماؤں نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں کمی نہیں چاہتے بلکہ حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ صنعت کی پیداواری لاگت دنیا کے برابر کی جائے تاکہ عالمی تجارتی مارکیٹ میں ملکی صنعت غیر ملکی صنعت کا مقابلہ کرسکے۔

مزیددیکھئے: