لاہور(سٹی42)مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کا وطن واپسی کا فیصلہ ۔ 19 دسمبر کو احتساب عدالت لہورمیں پیش ہوں گے۔ان کے ہمراہ مریم نواز بھی وطن واپس آئیں گی ۔
میاں محمد نواز شریف ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جہاں وہ اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے گئے تھے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اتوار کو وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کے ہمراہ مریم نواز بھی وطن واپس آئیں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف 19 دسمبر کو احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے، میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی پر پارٹی اجلاس طلب کیا ہے۔
مزید دیکھئے: