ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

 بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یومِ آزادی کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔

جشن آزادی کی مناسبت سے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان بھی پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا  ۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات، شہریوں کا بھرپور جوش و خروش دیدنی ہے ۔ 

 بلوچستان میں یومِ آزادی کے موقع پر مختلف مقامات پر ریلیوں کا انعقاد، شہریوں  نے  بھرپور شرکت کی ۔

تربت، خاران، تفتان سمیت  بلوچستان کے دیگر علاقوں میں قومی پرچموں سے سجی ریلی میں شرکاء نے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

شرکاء کیجانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے اور قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا ۔جشنِ آزادی کے موقع پر  بلوچستان کے عوام نے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔