سٹی 42: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.15 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 9.11 فیصد ریکارڈ ہوئی ۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں پیاز24.68فیصد مہنگا ہوا۔دال چنے کی قیمت میں 3.35 فیصد کا اضافہ ہوا۔
چکن کی قیمت ایک ہفتے میں 2.45 فیصد بڑھ گئی، دہی،لہسن اورچائے سمیت کئی دیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر1.26 فیصد سستے ہوئے، پیٹرول2.35 اورڈیزل کی قیمت میں0.29 فیصدکی کمی ہوئی،چینی،انڈے اور آلو بھی سستے ہوئے،