سٹی 42: جشنِ آزادی پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن میں پروقار تقریب ہوئی ۔
پرنسپل کوثر شہناز نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا۔یومِ آزادی کی تقریب میں کالج کے اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
طالبات نے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے وطن سے محبت اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔تقریب میں پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
طالبات نے قومی یکجہتی، اتحاد اور ملکی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔کالج میں ملی جذبے سے بھرپور مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔