ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری میں ڈینگی کی تشخیص؛ہسپتال داخل

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری میں ڈینگی کی تشخیص؛ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارتی اداکارہ شویتا تیواری ڈینگی کی تشخیص کے بعد ہسپتال داخل ہوگئیں۔

شویتا تیواری ریئلٹی شو’ ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘‘ کے 21 شرکا ءمیں شامل ہیں جس کا پریمیئر 13 اگست کو پرائم ویڈیو پر ہوا،اداکارہ شو کے پرومو میں اپنے بے باک جواب کے باعث بھی خاصی توجہ حاصل کرچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ اداکارہ چند روز قبل علیل ہوئیں، جس کے بعد ان کی بیماری کی خبر سامنے آنے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Caption

شویتا تیواری کی ہسپتال میں داخلے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے سابق شوہر راجا چوہدری کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں راجا چوہدری نے اپنی شادی کے حوالے سے متعدد دعوے کیے اور شویتا تیواری پر ازدواجی زندگی کے دوران متعدد تعلقات رکھنے کے الزامات عائد کیے۔