ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد:ڈی چوک آزادی پریڈ کے لیے ڈائیورشن پلان جاری

 اسلام آباد:ڈی چوک آزادی پریڈ کے لیے ڈائیورشن پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  محمد اویس: اسلام آباد میں ڈی چوک پر آزادی پریڈ کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بلیو ایریا میں فضل حق سروس روڈ اور ناظم الدین روڈ پر پارک کر سکیں گے۔

چائنہ چوک سے ڈی چوک تک جناح ایونیو دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گا، شہری متبادل کے طور پر چائنہ چوک سے فضل حق سروس روڈ اور ڈی چوک سے ناظم الدین روڈ استعمال کریں۔

 اسی طرح بازار چوک کی جانب ایکسپریس چوک ٹریفک کے لئے بند ہوگا،شہری ڈی چوک کے لیے بیگم سرفراز روڈ استعمال کریں۔ایمبیسی روڈ بجانب ایکسپریس چوک ٹریفک کے لئے بندہوگا،شہری متبادل لقمان حکیم روڈ استعمال کریں۔

ناظم الدین روڈ ٹی کراس بجانب ایوب چوک ٹریفک کے لئے بندہوگا،شہری سپر مارکیٹ سے چائنہ انڈرپاس استعمال کریں،سیکرٹریٹ چوک سے ڈی چوک کی طرف روڈ بندہوگا،شہری مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

ریڈیو پاکستان چوک سے بجانب ڈی چوک بند ہوگا،شہری آبپارہ سہروردی روڈ، سیونتھ ایونیو، مارگلہ روڈ استعمال کریں۔