ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ اہم انکشافات سامنے آ گئے

پولیس اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ اہم انکشافات سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:بادامی باغ کے علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر عدیل عاشق کو مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت ٹریپ کرکے بادامی باغ بلایا گیا، جہاں ملزمان نے فائرنگ کرکے انہیں اور نائب محرر اسد کو شہید کردیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم ریحان بٹ کے والد فیاض بٹ نے سب انسپکٹر عدیل عاشق کو پیغام بھیجا، جس میں ریحان بٹ کی بادامی باغ میں موجودگی کے بارے میں اطلاع دی گئی۔ پیغام موصول ہونے کے بعد عدیل عاشق تھانے سے ضروری کام چھوڑ کر بتائی گئی جگہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر عدیل عاشق تھانے سے جاتے ہوئے نائب محرر اسد کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ دونوں پولیس اہلکار جب مقررہ مقام پر پہنچے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہوگئے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر عدیل عاشق اس بات سے بے خبر تھے کہ فیاض بٹ بھی اپنے بیٹے ریحان بٹ کے ساتھ مبینہ طور پر ملا ہوا ہے اور انہیں جال میں پھنسانے کے لیے پیغام بھیجا گیا تھا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ تفتیشی ذرائع کے مطابق تحقیقات آگے بڑھنے کے ساتھ مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔