ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان شاہینوں نے بنگلادیش اے کو ہرا دیا

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان شاہینوں نے بنگلادیش اے کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 79 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 227 رنز بنائے۔بنگلہ دیش اے جواب میں 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

خواجہ نافع نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے61 رنز اسکور کیے، یاسر خان نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، عبدالصمد نے ناٹ آؤٹ 56 رنز بنائے۔

بنگلا دیش اے کی جانب سے سیف حسن نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم اور سعد مسعود نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان شاہینز اپنا دوسرا میچ 16 اگست کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی۔