ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی پرچم کشائی تقریب ، مس عالیہ نیلم پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر اعزاز کی حامل

لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی پرچم کشائی تقریب ، مس عالیہ نیلم پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر اعزاز کی حامل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی پرچم کشائی تقریب ، چیف جسٹس عالیہ نیلم پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر اعزاز کی حامل۔

14 اگست کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی پُروقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ کی عمارت پر قومی پرچم بلند کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کا اعزاز کسی خاتون چیف جسٹس کو حاصل ہوا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے کہ ہم آج اپنا 78واں یومِ آزادی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی قائداعظم کے ویژن کے مطابق اداروں کی کارکردگی سے جڑی ہوئی ہے، اور پنجاب کی عدلیہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں ماڈل کورٹس کے قیام کے احکامات جاری ہو چکے ہیں جبکہ زیرالتواء مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، اس کے لیے لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں مخصوص بنچز قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ "ہمارا ملک تاقیامت قائم و دائم رہے، انشاءاللہ"۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججز جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس جواد ظفر، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر سمیت دیگر ججز شریک ہوئے۔اس کے علاوہ سیکرٹری ٹو چیف جسٹس محمد طارق، ایڈیشنل رجسٹرار محمد کاشف، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی سکیورٹی اویس ملک اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

Ansa Awais

Content Writer