سٹی42:شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغل پورہ، شالیمار لنک روڈ، دھرم پورہ میں بوندا باندی ہوئی۔ مال روڈ، جیل روڈ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ پر بھی ہلکی بارش ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔وسن پورہ، ناخدا چوک، دو موریہ پل اور اطراف کے علاقوں میں موسم خوشگوار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان موجود ہے جبکہ شہر کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔