ویب ڈیسک:قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے وائس چانسلر محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فائرنگ تقریب کے دوران کی گئی۔پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 3 فائر کیے تھے۔