کرونا وائرس سے ملک میں‌ مزید 4 افراد جاں‌ بحق

Corona Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن سے 4 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 581 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ چار مریضوں کا انتقال ہو گیا۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 591 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.97 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 178 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔