غیر رجسٹرڈ کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سروے کا فیصلہ

 غیر رجسٹرڈ کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سروے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (رضوان نقوی) چیف کمشنر آرٹی او ٹو احمد شجاع خان کی شہر کی مختلف مارکیٹوں اور انڈسٹریل اسٹیٹس کے عہدیداروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل سننے کیلئے ای کچہری، چیف کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے شہر کی مارکیٹوں میں شفاف سروے کرکے غیررجسٹرڈ کاروباری طبقہ کو ٹیکس نیٹ میں شامل کریں گے۔

  چیف کمشنر آرٹی او ٹو احمد شجاع خان نے ای کچہری کے ذریعے شہرکی مختلف مارکیٹوں کے تاجر نمائندوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔کمشنر ان لینڈ ریونیو نوید اختر، ایڈیشنل کمشنر محمد بلال ملک، ان لینڈ ریونیو آفیسر حاجی محمد اسلم بھی ای کچہری میں موجود تھے۔

ای کچہری میں موٹرکار ایسوسی ایشن سمن آباد کے صدر میاں محمد آصف، صدر فرنیچر مارکیٹ ملتان روڈ محمد اسلم  نے شرکت کی، چیئرمین انارکلی ٹریڈ یونین اشرف بھٹی، صدر اچھرہ مارکیٹ حاجی اشفاق احمد، سیکرٹری جوہر ٹاؤن مارکیٹ شیخ عاصم، نائب صدر مظہر گوندل، چیئرمین جیولرز ایسوسی ایشن اچھرہ میاں محمد نعیم، صدر ملک احسن علی سمیت انڈسٹریل اسٹیٹس کے نمائندے بھی ای کچہری میں شریک ہوئے۔

  چیف کمشنر احمد شجاع خان نے کہا کہ ٹیکس عملہ سے کاروباری طبقہ کو کوئی بھی شکایت ہوتو نوٹس میں لائیں ،لیسکو کے میٹر ریڈرز کیساتھ ٹیم تعینات کرکے فیکٹریوں کو نوٹسز جاری کررہے ہیں۔

چیف کمشنر نے کہا کہ شہر کی تمام مارکیٹوں کے غیر رجسٹرڈ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سروے کیا جائے گا،غیر متعلقہ ٹیکس عملہ کو مارکیٹوں میں سروے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب  محکمہ بلدیات نے لاہور ہائیکورٹ کے بل بورڈز اور شاہراہوں پر اشتہارات کے ریونیو بلدیاتی اداروں کو دینے کے حکم پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت 455 لوکل گورنمنٹس پبلک مقامات پر اشتہاری ٹیکس وصول کرنے کی مجاز ہو گی جبکہ نو ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کو اشتہاری ٹیکس لاگو اور وصولی سے روک دیا گیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer