(علی ساہی)یومِ آزادی کے موقع پرآئی جی پنجاب نےصوبہ بھرمیں امن وامان برقراررکھنےکاحکم دے دیا۔ون ویلنگ،ہلڑ بازی،ہوائی فائرنگ اورساؤنڈ سسٹم روکنے کے لیے افسران خصوصی مانیٹرنگ کریں اور ہر 4 گھنٹوں بعد آئی جی آفس رپورٹ دیں.
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نےیوم آزادی کے موقع پر تقریبات کے انعقاد اورفول پروف سیکیورٹی بنانے کے حوالے سے تمام آرپی اوز،ڈی پی اوزکومراسلہ ارسال کردیاہے ۔تمام افسران عادی مجرمان اور میکنکس سے شورٹی بانڈ حاصل کریں، ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اورہلڑبازی پرفوری مقدمات درج کریں،امن وامان برقرارکھنےکیلئےتمام افسران فیلڈمیں موجودرہیں۔ون ویلنگ کرنےوالےعادی افرادکےوالدین سےشورٹی بانڈلیں،یومِ آزادی کی اہم تقریبات کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے،ہر4گھنٹےبعدواقعات کی رپورٹ آئی جی آفس کوکریں،پولیس افسران یومِ آزادی کی تقریبات بھی منعقد کریں۔
واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کی روشنی میں مادر وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے پختہ عزم کی تجدید اور جمہوری تسلسل کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج ملک کا 74 واں جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
یوم آزادی کا آغاز ملکی سلامتی کی دعاؤں کے بعد برکی روڈ پر واقع محفوظ شہید گریژن میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا، اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 21 پانج بجتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں کا جذبہ حب الوطنی قابل دید تھا۔، تقریب میں عام شہریوں بھی وطن کی محبت میں سرشار دکھائی دیے۔
مینار پاکستان گراؤنڈ میں شاندار آتشزبازی کا مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگوں سے جگمگا اٹھا، آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے لاہورئیے مینار پاکستان پہنچے، دوسری تقریب لبرٹی گول چکر، تیسرا آتشبازی کا مظاہرہ اتحاد ٹاؤن میں ہوا۔ شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سرکاری عمارتوں، چوک چوراہوں، مال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ سمیت اہم شاہراہوں پر خوبصورت چراغاں ہے۔