اداکارہ عائزہ خان کے ہاں نئے مہمان کی آمد،تصویر شیئر

اداکارہ عائزہ خان کے ہاں نئے مہمان کی آمد،تصویر شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان ٹی وی ڈراموں  کی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے نئےمہمان کے ساتھ تصویر شیئر کی جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا تاحال کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری ٹی وی ڈراموں میں ایک بااعتماد،باصلاحیت اور کمال اداکاری کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں کام کرتےاپنی اداکاری کے اثرات سے مداحوں کو سحر میں مبتلا کیا، حال ہی میں'میرے پاس تم ہو' میں اداکاری کی، جس کو مداحوں نے خوب سراہا۔شوبز انڈسڑی کا یہ سفر تاحال جاری ہے۔اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں گزشتہ روز عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نئے مہمان کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

اداکارہ عائزہ خان کی فیملی ممبران میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا اس کا اعلان انہوں نے خود کیا، انسٹاگرام پر  اپنے پالتو کتے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔گھر میں پالتو جانوروں کو رکھنا تقریباً ہر انسان کا شوق ہوتا ہے، اس شوق کو عائزہ خان بھی پورا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔تصویر شیئر کرتے ساتھ لکھا کہ ہمارے نئےفیملی ممبر سے ملیں، جس کا نام ملن ہے ، اداکارہ نے اس کے ساتھ یہ بھی بیان کیا کہ یہ ابھی چند ہفتے قبل ہی اس دنیا میں آیا ہے۔

View this post on Instagram

Meet our new family member ”Milan” Date of birth : 24th June 2020 #firstpetphoto ❤️

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

واضح رہے کہ اداکارہ نے عید پر بھی اپنے اہلخانہ کے ساتھ سلفیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں تھیں، مداحوں نے ان کو خوب پسند کیا اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن کی سیلفی شیئر کی تھیں، جسے اب تک ہزاروں افراد پسند کرچکے ہیں,  عائزہ کی سیلفیوں میں  ان کے ساتھ ان کے شوہر اور بچے بھی موجود ہیں۔

View this post on Instagram

Eid mubarak everyone ❤️

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer