عابد چوہدری:شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا ملزم دکان پر آنیوالے لڑکے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا تھا۔
پولیس کے مطابق لڑکا گھر سے دوکان پر گیا اوباش ملزم ورغلاء کر اپنے گھر لے گیا شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ملزم مبشر کو گرفتار کر لیا سب انسپکٹر فریال بھٹی نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایاکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی سٹی نےبروقت کاروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔