علی ساہی: پنجاب بھرمیں100روزکےدوران مختلف جرائم کے2لاکھ 35ہزار 986مقدمات درج کیے گئے ہیں مختلف جرائم کےسب سے زیادہ مقدمات لاہورشہر میں درج کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور 59ہزار 41مقدمات کےساتھ سرفہرست ہے جبکہ فیصل آباد ریجن 25ہزار ،454مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،شیخوپورہ ریجن 23ہزار693مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مختلف جرائم کے درج مقدمات کےاعداد شمار میں ملتان ریجن 23ہزار 99مقدمات کے ساتھ چوتھے نمبر پر، گوجرانوالہ ریجن 22ہزار 644مقدمات کے ساتھ پانچویں نمبر پر، راولپنڈی ریجن 16ہزار737مقدمات کے ساتھ چھٹے نمبر پر اور بہاولپور ریجن 15ہزار 757مقدمات کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا ہے۔
اس ہی طرح ساہیوال ریجن 14ہزار 692مقدمات کے ساتھ آٹھویں نمبر پر، ڈی جی خان ریجن 12ہزار640مقدمات کے ساتھ نویں نمبر پر جبکہ سرگودھا ریجن 12ہزار 440مقدمات کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔