ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار پر ابہام دور کر دیا

ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار پر ابہام دور کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل : ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار پر ابہام دور کر دیا، ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکتے ہیں مارکیٹیں 8 بجے ہی بند ہونگی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر) علی اعجازنے سٹی42 سے خصوصی گفتگو  میں کہا ہے کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکتے ہیں لیکن ریسٹورنٹس مالکان کو پہلے سے موجود شہریوں کو رات 10 بجے سے پہلے فارغ کرنا ہو گا جبکہ عام مارکیٹ کا وقت رات 8 بجے تک ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ  ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی بھی اجازت ہےمگر اوقات کار کے بعد شٹر کے اندر بھی سرگرمی نہیں ہو سکے گی اوقات کار سے پہلے دکانیں بند کروائی جائیں تو ڈی سی آفس شکایت کی جائے، اُںہوں نے واضح کیا کہ انڈور سپورٹس ایکٹیویٹی کلبز بھی سمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہیں۔