ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا بڑا فیصلہ،بلیسنگ موزاربانی پربڑی پابندی عائد

پی سی بی کا بڑا فیصلہ،بلیسنگ موزاربانی پربڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  شہباز علی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔

پی سی بی کے مطابق بلیسنگ موزاربانی آئندہ 2 ایڈیشنز میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پابندی کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کھلاڑی نے طے شدہ شرائط کے باوجود ایک دوسرے معاہدے کو ترجیح دی، جو کہ پیشہ ورانہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں معاہدوں کی پاسداری اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لیگ کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔

بورڈ کے مطابق پی ایس ایل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کھلاڑیوں اور فرنچائزز کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کا مکمل احترام کیا جاتا ہے، اور اس پابندی کا مقصد لیگ کے نظام کو مضبوط اور شفاف بنانا ہے۔

پی سی بی نے واضح کیا کہ لیگ کے تحفظ اور معیار کو برقرار رکھنے کیلئے تادیبی کارروائی ضروری تھی۔