ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائرل ویڈیو پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا

وائرل ویڈیو پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی حالیہ وائرل آن ایئر لمحے پر ہونے والی تنقید کے بعد سامنے آ گئیں اور اپنے مؤقف کی وضاحت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس غیر اخلاقی کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کے پیچھے کسی بھی قسم کی نامناسب نیت شامل نہیں تھی بلکہ یہ محض ایک قدرتی اور دوستانہ ردعمل تھا۔

فضا علی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے پیشے اور ناظرین کا بے حد احترام کرتی آئی ہیں اور آئندہ بھی انہی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کیریئر کو جاری رکھیں گی۔

 https://img.express.pk/media/images/fiza-ali-21776153343-1/fiza-ali-21776153343-1.jpg

واضح رہے کہ حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا تھا۔ شو کے دوران فضا علی کی بیٹی فِرال بھی والدہ اور سوتیلے والد کے ساتھ پروگرام میں موجود تھیں۔

انہوں نے اعجاز خان سے کہا کہ کیا وہ انہیں لائیو شو میں بھی اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیسے گھر پر اٹھایا تھا۔

جس پر اعجاز نے فوراً اپنی اہلیہ کو لائیو پروگرام کے دوران اپنے کندھے پر اٹھا لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Ansa Awais

Content Writer