طاہر جمیل: لاہور شہر میں گزشتہ روز 4748 انسپیکشنز کےدوران 44 خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئی ہیں جبکہ گرانفروشی پر 2لاکھ18 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں کارروائی میں7 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں پرائس کنٹرول مہم کے دوران گزشتہ روز شہر میں4 ہزار 748 انسپیکشنز میں 44 خلاف ورزیوں پر گرانفروشوں کو 2 لاکھ 18 ہزار روپے جرمانے کیے گئے اور 7 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں کے بعد مارکیٹ میں آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمتیں مستحکم اور لہسن، بھنڈی، کدو کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ڈی سی لاہور نے ہدایت کی ہے کہ گرانفروشی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہوگا اور سبزی منڈیوں میں طلب و رسد کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر (ر) کیپٹن علی اعجاز نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے تاکہ سپلائی چین کی نگرانی سے مارکیٹ میں توازن برقرار رہے ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔