ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی گوگل نائب صدر سے ملاقات، ڈیجیٹل تبدیلی اور اے آئی پر گفتگو

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی گوگل نائب صدر سے ملاقات، ڈیجیٹل تبدیلی اور اے آئی پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص عظیم : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  گوگل کے نائب صدر سے اہم ملاقات کی جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان میں گوگل کے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کمپنی کا کردار نہایت اہم ہے، خاص طور پر اے آئی کے میدان میں تربیت اور استعداد بڑھانے کے پروگرامز قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں گوگل کروم بکس کی مقامی تیاری کے آغاز اور جولائی 2026 میں گوگل کے دفتر کے قیام کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا، جس سے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو نئی مہارتیں فراہم کی جا سکیں اور معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے۔