ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ لینے کے لئے حکومت سپریم کورٹ چلی گئی

May Nine violence cases, Supreme Court of Pakistan, Umer Sarfraz Cheema
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سپریم کورٹ میں 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کی اپیل کی سماعت ہوئی۔   چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

پنجاب حکومت کی اپیل پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا،  سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس کوٹ لکھ پت جیل انتظامیہ کے توسط سے جاری کیا۔

پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی  نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ سے اسلحہ برآمد کرنا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی  نے استفسار کیا کہ عمر سرفراز چیمہ ابھی کہاں ہے؟ پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی  نے جواب دیا کہ عمر سرفراز چیمہ کوٹ لکھ پت جیل میں ہے، 

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی   نے سوال کیا کہ ملزم جیل میں ہے تو تفتیش کر لیں کیا مسئلہ ہے۔

ذولفقار نقوی نے کہا کہ اسلحہ برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے جو ہائیکورٹ نے نہیں دیا۔ 

 سپریم کورٹ نے عمر سرفراز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔