مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 20لاکھ زائرین نے نماز جمعہ ادا کی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مکہ مکرمہ ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی 20لاکھ زائرین نے نماز جمعہ ادا کی،  نظم وضبط قائم رکھنے کیلئے مسجد الحرام انتظامیہ کی جانب سے اعلیٰ انتظامات کئے گئے۔ 

دونوں بڑی مساجد کی چھتوں، صحن، اردگرد کی سڑکوں اور ہوٹلز میں نمازیوں کا بڑا اجتماع،  25000 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے،10 ہزار خواتین سیکورٹی اہلکار وں نےبھی اپنے فرائض انجام دیے۔

 دوسری جانب گزشتہ 23ویں کی شب قیام اللیل میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے زائد رہی، آب زمزم کے  65000 سے زیادہ  بوتلیں تقسیم کی گئیں،اسلامی کتابوں اور پمفلٹس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 15ہزار سے زیادہ، ڈیجیٹل خواندگی کے 120,000 سے زیادہ رہی جبکہ  6.8 ہزار سے بزرگوں اور معذوروں کو سہولتیں فراہم کی گئیں۔