ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

چین سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین آج پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا ،چین کا کمرشل بینک آج اسٹیٹ بینک کو آخری قسط ادا کرے گا ۔

  وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا،چین کے کمرشل بینک نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز واپس کرنے کا اعلان کیا تھا، پاکستان یہ رقم چین کے کمرشل بینک کو ادا کرچکا تھا۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات  حکام نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کردی ہے اب صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہےکہ اسٹیٹ بینک یو اے ای حکام سے ڈیپازٹ لینے کے لیے ضروری دستاویزات پر کام میں مصروف ہے۔دوسری جانب وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکی فنانسنگ اگلے ہفتے متوقع ہے۔ سعودی عرب سے تصدیق کے بعد بیرونی فنانسنگ کی شرائط پوری ہوجائیں گی۔

Ansa Awais

Content Writer