واٹس ایپ کے نئےزبردست فیچرز متعارف،استعمال کرنے کا طریقہ جانیے

واٹس ایپ کے نئےزبردست فیچرز متعارف،استعمال کرنے کا طریقہ جانیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے چند نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے ہیں تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ بہتر تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-14/324587_6987257_updates.jpg

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کے مطابق ان فیچرز سے صارفین کو آن لائن میسجنگ کے دوران بہتر تحفظ مل سکے گا۔مجموعی طور پر واٹس ایپ کی جانب سے 3 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ان فیچرز میں اکاؤنٹ پروٹیکٹ، ڈیوائس ویری فکیشن اور آٹو میٹک سکیورٹی کوڈز شامل ہیں۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان فیچرز سے صارفین کو اپنے میسجز پر زیادہ کنٹرول مل جائے گا اور یہ تینوں فیچرز آنے والے مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

اکاؤنٹ پروٹیکٹ
یہ سکیورٹی فیچر ایسے اکاؤنٹس کو تحفظ فراہم کرے گا جو ایک سے دوسری ڈیوائس پر سوئچ کیے جائیں گے۔اس فیچر کے تحت جب کوئی صارف ایک ڈیوائس سے اپنا اکاؤنٹ دوسری ڈیوائس پر سوئچ کرے گا تو واٹس ایپ کی جانب سے اس کی تصدیق کی جائے گی۔یعنی اضافی سکیورٹی کے تحت پرانی ڈیوائس پر پوچھا جائے گا کہ کیا واقعی آپ اکاؤنٹ کو دوسری ڈیوائس پر سوئچ کرنا چاہتے ہیں۔اس فیچر سے صارفین کو علم ہوسکے گا کہ ان کے اکاؤنٹ کو کوئی ان کی اجازت کے بغیر دوسرے اکاؤنٹ پر منتقل کرنے کی کوشش تو نہیں کر رہا۔

ڈیوائس ویری فکیشن
اس فیچر سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اس وقت تحفظ ملے گا جب ڈیوائس پر کسی ہیکر نے کنٹرول حاصل کرلیا ہو۔کمپنی کے مطابق موبائل ڈیوائس میل وئیر لوگوں کی پرائیویسی اور سکیورٹی کے لیے چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے، کیونکہ اس کے ذریعے بلا اجازت فون پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو غیر ضروری میسجز بھیجنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس نئے فیچر سے اس طرح واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی روک تھام کی جائے گی۔

اس مقصد کے لیے ہیکر کے کنکشن کو بلاک کر دیا جائے گا اور صارفین کو کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے خودکار طور پر ایسا کیا جائے گا۔

آٹو میٹک سکیورٹی کوڈز
اس فیچر سے صارفین کے لیے یہ تصدیق کرنا آسان ہو جائے گا کہ مطلوبہ فرد سے ان کی بات چیت محفوظ ہے یا نہیں۔یہ فیچر کی (key) ٹرانسپیرنسی پر مبنی ہے اور اس سے صارفین خودکار طور پر تصدیق کر سکیں گے کہ ان کی بات چیت محفوظ ہے یا نہیں۔ واٹس ایپ کے مطابق کی (key) ٹرانسپیرنسی سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی ضمانت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اوپن سورس لائبریری Auditable Key Directory کو بھی جاری کیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer