ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا
کیپشن: Pakistan vs New Zealand
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے۔

پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا 15 اپریل اور تیسرا میچ17 اپریل کو ہوگا۔ یہ دونوں میچز  بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ 20 اور پانچواں میچ 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔لاہور میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز ہوئی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لیںڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے شرکت کی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں۔ کیویز کو بہترین پیسرز اوراسپنرز کا سامنا کرنا ہوگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر