ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فارن فنڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نےمحفوظ فیصلہ سنادیا

عمران خان، اسلام آباد ہائیکورٹ
کیپشن: Imran Khan, Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان  کو فارن فنڈنگ کیس کا  فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم دے دیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے اکبر ایس بابر کو فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے اور انہیں ریکارڈ دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ جبکہ  فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔
 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor