گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنیاں ایف بی آر کے نشانے پر

گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنیاں ایف بی آر کے نشانے پر
کیپشن: Motor Car Companies
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے گاڑیاں بنانے والی ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ، فوٹون جے ڈبلیوآٹو پارک اور جے ڈبلیو ایس ای زیڈ پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کیلئے ڈیسک آڈٹ شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گاڑیاں بنانے والی تین کمپنیوں کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور فوٹون جے ڈبلیوآٹو پارک لمیٹڈ کا آڈٹ شروع کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے جے ڈبلیو ایس ای زی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کا بھی آڈٹ شروع کردیا ہے۔
ممبر آپریشنز ان لینڈ ریونیو کی ہدایت پر موٹر مینوفیکچرر کمپنیوں کا آڈٹ شروع کیا گیا ہےc ایف بی آر کی ٹیم موٹر مینوفیکچرر کمپنیوں کے سیلز ٹیکس گوشواروں اوراکاونٹس کا موازنہ کرے گی۔  

مارچ 2021 میں مختلف کمپنیوں کے 20801 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ مارچ 2020 میں مختلف کمپنیز کی 6986 یونٹس فروخت ہوئے تھے ۔ رواں مالی سال 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 1 لاکھ 34 ہزار 522 یونٹس رہی ، گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں 98425 گاڑیاں فروخت ہوئی تھی۔

دوسری جانب مارچ 2020 کے مقابلے مارچ 2021 میں موٹر سائیکل کی فروخت میں 70فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ 2021 میں 1لاکھ 70 ہزار 350 موٹر سائیکل فروخت ہوئیں جبکہ مارچ 2020 میں 1 لاکھ 362 موٹر سائیکل فروخت ہوئیں تھیں۔

 رواں مالی سال 9 ماہ میں موٹر سائیکل کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  رواں مالی سال 9 ماہ میں 14 لاکھ 38 ہزار 194 موٹر سائیکل فروخت کی گئیں، گذشتہ مالی سال 9 ماہ میں 11 لاکھ 81 ہزار 621 موٹر سائیکل فروخت ہوئی تھیں۔