ایل ڈی اے سٹی : پلاٹوں کے ایلوکیشن لیٹرز کااجرا کر دیاگیا

LDA city
کیپشن: LDA city
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قرعہ اندازی کے بعد ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے پلاٹوں کے ایلوکیشن لیٹرز کااجرا کر دیاہے اورمالکان کے لئے پلاٹ نمبروں کے ایلوکیشن لیٹر بھی تیار کئے جا چکے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق مارچ 2020ءسے شروع ہونے والے ترقیاتی اخراجات سہ ماہی قسطوں میں وصول کئے جا رہے ہیں۔پہلی تین قسطیں جمع کروانے کا وقت مارچ 2021ءمیں گزر چکا ہے اور چوتھی قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30 جون 2021ءہے۔
واجب الادا ترقیاتی اخراجات بروقت جمع نہ کروانے پر 17.5 فیصد جرمانہ عائد کیا جا ئے گا۔قرعہ اندازی میں شامل فائلوں کے مالکان اپنے ذمہ واجب الادا ترقیاتی اخراجات (چار قسطوں میں) جمع کروائیں اور دفتر ایل ڈی اے سٹی، ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاﺅن سے ایلوکیشن لیٹر حاصل کریں۔
پلاٹ مالکان ایلوکیشن لیٹر کی وصولی کےلئے اب تک کے ادا شدہ ترقیاتی اخراجات کے چالان کی نقول، اصل ایگزیمپشن لیٹر اورشناختی کارڈ ساتھ لائیں۔کورونا وبا کے پیش نظر بیمار اور عمر رسیدہ افراد یا ایل ڈی اے دفتر میںحاضر ہونے سے قاصر دیگر شہری اپنا ایلوکیشن لیٹر کسی فیملی ممبر کے نام پراتھارٹی لیٹر کے ذریعے سے وصول کر سکتے ہیں۔