سرکاری افسروں کی اگلے عہدے پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری

Govt employee
کیپشن: Promotion
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے متعدد افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دے دی۔ امان انور قدوائی، سمعیہ سلیم، صائمہ علی اور ذیشان شبیر رانا ترقی پانےوالوں میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے متعدد افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دے دی ہے۔ نادیہ ثاقب، نعمان یوسف،سعدیہ تحریم اور نبیلہ عرفان کو گریڈ انیس میں ترقی دی گئی ہے۔ فروا عامر،عثمان علی، مسعود نعمان، سائرہ عمر، آمنہ منیر، لبنی عثمان اور سمیرا فاروق بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ سدرہ یونس، امان انور قدوائی، سمعیہ سلیم، صائمہ علی، ذیشان شبیر رانا کو بھی ترقی دی گئی ہے۔

اسی طرح اعجاز خالد رزاقی، ڈاکٹر نورالعین فاطمہ، عدیلہ حفیظ، خضر افضال اور رضوان قدیر کو بھی گریڈ انیس میں ترقی دی گئی ہے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نےترقیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

دوسری جانب ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے دو ایس ڈی اوز کے تبادلے کردئیے، زاہد حسین کو ایس ڈی او ایونیو ون سب ڈویژن جبکہ محمد عرفان کو ایس ڈی او اچھرہ سب ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ادھر بیس فیصد ان سروس کوٹہ کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے درجہ چہارم کے دس ملازمین کو جونیئرکلرک کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔درجہ چہارم کے ملازمین کو ان سروس کوٹہ کے تحت گریڈ 11 میں ترقی دی گئی۔پروموشن کے بعد جونیئر کلرکس کو مختلف سکولوں میں تعیناتی کے آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں۔صدر ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ارشد مہر کا کہنا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترکان کا درجہ چہارم کے ملازمین کو جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔