ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

پنجاب پولیس میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا ریلا، محمد شہزاد سلطان کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک لگا دیا گیا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی فنانس راؤ سردارعلی کو او ایس ڈی، طارق مسعود یاسین کو ایڈیشنل آئی جی فنانس، شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، غلام رسول زاہد کو ایڈیشنل آئی جی آر اینڈ ڈی، علی عامر ملک کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اور فاروق مظہر کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس لگا دیا گیا۔

فیاض احمد دیو کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب، محمد شہزاد سلطان کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، رائےمحمد طاہر کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

طارق عباس قریشی کو ڈی آئی جی پیٹرولنگ، شاہد جاوید کو آر پی او شیخوپورہ، اکبر ناصر خان کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، ڈاکٹر اخترعباس کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس اور انکسار خان کو ڈپٹی کمانڈر پی سی تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح محمد زبیر دریشک کو آر پی او بہاولپور، محبوب رشید میاں کو ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور، غلام محمود ڈوگر کو ڈی آئی جی ٹیکنیککل پروکیورمنٹ اور وقاص نذیرکو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی لگا دیا گیا۔