پاکستانی ریسلرز نے برازیل میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

 پاکستانی ریسلرز نے برازیل میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) آرنلڈ کلاسیک میس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے، پاکستانی میس ریسلرز نے دو گولڈ میڈلز سمیت تین میڈلز اپنے نام کر لیے۔

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ہونے والی ورلڈ آرنلڈ میس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم میں شامل تینوں ریسلرز نے میڈلز جیت لیے، پاکستان نے دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا، چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کے کپتان لاہور کے سلمان عقیل بٹ نے80 کلوگرام کٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

 رحمان رضا نے105 کلوگرام کٹیگری میں گولڈ میڈل جبکہ عاصم قیوم نے 90 کلوگرام کٹیگری میں برانز میڈل حاصل کیا، چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان میس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر فرقان خان نے کامیابی پر ریسلرز کو مبارکباد دی۔

Sughra Afzal

Content Writer