ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آ ج رات اور کل بارش کیساتھ ژالہ باری کا امکان

آ ج رات اور کل بارش کیساتھ ژالہ باری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج رات  موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور جنوب مشرقی سندھ میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ پیر کے روز   پیر کے روز  پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق پیر کے روز جنوب مشرقی سندھ اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کا امکان 55 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، جہلم، راولپنڈی، اٹک، چکوال، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، نورپورتھل، لاہور، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ جنوب مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تھرپارکر، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، کراچی اور گردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔ بعد از دوپہر ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ پنجاب میں سب سے زیادہ بارش لاہور میں ریکارڈ کی گئی، جہاں سٹی میں 12 جبکہ ایئرپورٹ پر 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ، نوکنڈی، سبی، مٹھی اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔