سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزم گرفتار کرلیے ، جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ڈولفن سکواڈ نے بیگم کوٹ میں ہونے والے لڑائی جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر ڈولفن ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ڈولفن ٹیم نے موقع سے 1 ملزم کو گرفتار کرلیا، جس سے رائفل برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ ڈولفن ہنجروال نے بھی شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو دھر لیا، جس کے قبضہ سے بھی اسلحہ برآمد ہوا ۔
ملزمان شارع عام پر ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلا رہے تھے، جن کے قبضہ سے 1 پستول، 1رائفل، گولیاں و میگزین برآمد ہوئے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم عمران اور ملزم کاشف ریکارڈ یافتہ ہیں، جنہیں کارروائی کیلئے تھانہ ہنجروال، چوکی بیگم کوٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہر لاہور کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔