سٹی 42 : جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے نئے سمسٹر کیلئے کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام شعبہ جات کے فال سمسٹر 2025 کی کلاسز کا آغاز 22 ستمبر سے ہوگا۔ سٹوڈنٹس کو 3 اکتوبر تک اپنے کورسز کی انرولمنٹ کروانا ہوگی، سٹوڈنٹس کے مڈ امتحانات 10 نومبر سے شروع ہوں گے۔
جی سی یونیورسٹی میں سمسٹر کے فائنل امتحانات 12 جنوری سے ہوں گے۔ فال سمسٹر 2025 کے نتائج کا اعلان 30 جنوری 2026 کو ہوگا۔