ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکا ایکٹ کے تحت دو مزید  بلیک میلر گرفتار ہو گئے

PECA Act, Cyber blackmailing, Explicit videos, defamation, arrested , National Cyber Crimes Investigation Agency,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہفتہ کے روز  پیکا ایکٹ کے تحت دو مزید  بلیک میلر گرفتار ہو گئے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی حیدرآباد نے  ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کے الزام میں سانگھڑ سے 2  بلیک میلرز  کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ  منہ مانگے تاوان کی رقم لینے کے لئے مقام طے کر کے وہاں پہنچے تھے۔

دونوں بلیک میلرز  کا تعلق ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپرو سے ہے۔ وہ فیس بک اور وٹس ایپ کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کر رہے تھے اور اپنے شکار کو نازیبا مواد پھیلا دینے کی دھمکیاں دے کر اس سے پیسہ بٹور رہے تھے۔

سائبر کرائم  انویسٹی گیشن ایجنسی نے  بدین میں بھی کاروائی کی اور ایک شریک  ملزم زین العابدین کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی  کو شکایت ملی تھی کہ دو  ملزم عبدالعزیز اور محمد ذاکر شر درخواست کنندہ  کو نازیبا مواد کی بنیاد پر  بلیک میل کرکے  ان سے پیسے اینٹھ رہے تھے

ایجنسی نے شکایت کی چھان بین کی اور  بلیک میلروں کے رقم مانگنے کے میسج کو صحیح پانے پر شکایت کنندہ سے کہا کہ وہ بلیک میلروں کو رقم لینے  دینے پر آمادہ ہونے کا میسج کر دیں۔ دونوں ملیک میلروں نے شکار سے پیسے وصول کرنے کے لئے حیدر آباد کے ایک ہوٹل میں ملنے کے لئے وقت طے کیا۔ جب دونوں بلیک میلر مقررہ وقت پر وہاں پہنچے تو شکار کے ساتھ  نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے اہلکار بھی ان کا انتظار کر رہے تھے۔ دونوں بلیک میلرز کے موبائل فونز تحویل میں لے لئے گئے، ان فونز سے فیس بک اور وٹس ایپ کے جو اکاؤنٹ آپریٹ کئے جا رہے تھے ان کو نازیبا مواد پھیلانے اور  بلیک میل کرنے ، رقوم طلب کرنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ ایجنسی نے تمام شواہد  کو دیکھ کر دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ان بلیک میلرز کے خلاف 20,24,26A پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں پی پی سی کی دفعہ  384 اور دفعہ 109  بھی شامل کی گئیں۔