ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان  

پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور بوجھ ،16ستمبر سےپیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تجویز آگئی۔

 ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر   4 روپے79 پیسےاضافہ جبکہ پیٹرول فی لیٹر 1 روپے 54 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

 ذرائع  کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے 6 پیسے فی لیٹر  جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

  حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 264.61 روپے سے بڑھ کر 266.15 روپے کا ہوجائے گا  اور   ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 269.99 روپے سے بڑھ کر 274.78 روپے  ہوجائے گی۔ 

 ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد 16 ستمبر سے منظور شدہ نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوگا۔