ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطری وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات

قطری وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

 خبر رساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق صدرٹرمپ نے نیویارک میں قطری وزیراعظم کی میزبانی کی۔

ملاقات میں بطور ثالث قطر کے کرداراورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی ملاقات میں شامل تھے۔

 اس سے پہلے قطری وزیراعظم نے امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں دوحہ پراسرائیلی حملے اور دو طرفہ دفاعی معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔ مزید پڑھیں:امریکا کا جی 7 ممالک سے بھارت ،چین پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ