فاران یامین : لاہور میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے ایک اور مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، سی سی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اسلام اعجازلاہور سمیت پنجاب بھر میں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی.
سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کا ایک اور مبینہ مقابلہ، مبینہ مقابلہ میں زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
مارے گئے ملزم کی شناخت اسلام اعجاز کے نام سے ہوئی، اسلام اعجاز کو ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا، ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔
اسلام اعجاز ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے موقع پر دم توڑگیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔
سی سی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، ملزم لاہور سمیت پنجاب بھر میں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔