سٹی42: پاکستان ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں عمان سے جیت چکا ہے لیکن پاکستان گروپ اے A میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
متحد ہ عرب امارات کے ساتھ انڈیا کے میچ میں انڈیا کی ٹیم نسبتاً بہتر رن ریٹ حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی۔ آج پاکستان کے میچ کے بعد بھی انڈیا کی پوزیشن برقرار ہے۔
انڈیا نے یو اے ای کے ساتھ میچ میں یو اے ای کو پہلے کھلایا تھا اور ساری ٹیم کو 13 اوورز میں 57 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ انڈیا کا نیٹ رن ریٹ +10.438 بنا جو ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں بہت برٓ رن ریٹ ہے۔
پاکستان نے عمان کے ساتھ میچ میں خود پہلے بیٹنگ کی اور بڑا مجموعہ نہ بنا پائے۔ سات7 وکٹوں کے عوض 160 رنز بنا کر عمان کو 16.4 اوورز میں 67 رنز پر آؤٹ کیا۔ یہ میچ 93 رنز کے بڑے مارجن سے جیت تو گئے لیکن نیٹ رن ریٹ 4.650 بن سکا ہے جو گروپ اے میں انڈیا کے این آر آر سے نصف سے بھی کم ہے۔
ایشیا کپ کے گروپ بی میں افغانستان کی ٹیم 4.7 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور بنگلہ دیش صرف 1.01 نیٹ رن ریٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر ہے۔
پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے پوائنٹس دو دو ہیں۔
عمان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور سری لنکا اپنا پہلا پہلا میچ جیت نہیں پائے۔


