سٹی42: ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ اور اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جمعہ کی شام کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کیپٹن سلمان نے ٹاس جیتا اور خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی۔
پاکستان کے اوپنر پہلے اوور میں اپنی پہلی ہی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اس کے باوجود پاکستان کی ٹیم 160 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ بڑا مجموعہ نہیں تھا لیکن عمان کی ناتجربہ کار ٹیم 161 رنز کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں 67 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
گرین شرٹس کے ون ڈاؤن بیٹرمحمد حارث 66 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔صاحبزادہ فرحان 29 رنز بنا نمایاں رہے۔ حارث ہی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Risk = Reward
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 12, 2025
Mohammad Haris put up his hand and took charge, giving the ???????? innings impetus! #PAKvOMAN #DPWorldAsiaCup2025 #ACC pic.twitter.com/VntHbpqUhJ
کپتان سلمان علی آغا کوئی رن نہ بناسکے، حسن نواز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 19 رنز بناسکے، فخر زمان 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عمان کے ٹاپ سکورنگ بیٹر حماد مرزا 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر کلیم 13 رنز بناسکے۔ عمان کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان کی باؤلنگ
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
???????????? ???????????????????????? ???????????????? ???????? ???????????????????????? ????#PAKvOMAN #DPWorldAsiaCup2025 #ACC pic.twitter.com/zE19gWTpDJ
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 12, 2025
ٹاس
سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل تھے۔
کپتان سلمان علی آغا کنے ٹاس کے بعد بتایا کہ انہیں یہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے بڑا سکور کرکے عمان پر دباؤ ڈالیں۔
عمان کے کپتان نے بتایا کہ وہ بھی اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے لئے ایشیا کپ کھیلنا تاریخی لمحہ ہے۔
گزشتہ روز ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ انڈیا کی ٹیم بھی اپنا پہلا میچ یو اے ای سے جیت چکی ہے۔
