سٹی42: ایشیا کپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں ہی پاکستان کے ساتھ انہونی ہو گئی۔
پاکستان کے مایہ ناز اوپنر صائم ایوب پہلے ہی اوور میں عمان کے ناتجربہ کار باؤلر شاہ فیصل کی پہلی ہی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم مین ہو رہے ایشیا کپ کے میچ میں ٹاس پاکستانی کیپٹن نے جیتا اور خود بیٹنگ لی۔ پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب بیٹنگ کے لئے آئے۔ عمان کے کیپٹن نے پہلا اوور کرنے کے لئے بال شاہ فیصل کو دی۔
صاحبزادہ فرحان شاہ فیصل کی پہلی بال پر دو رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، دوسری بال وائیڈ تھی، اس پر ایک رن بھی بنا اور صائم ایوب شاہ فیسل کے سامنے آ گئے، پہلی ہی بال کھیلنے کی کوشش میں وہ ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ شاہ فیصل کی یہ بال فلسٹ لینتھ پر آئی تھی اور گرنے کے بعد اندر موو ہوئی تھی، صائم نے اسے کھیلنے کے لئے ایک ٹانگ باہر نکالی لیکن اندازے میں غلطی کر بیٹھے اور کوئی رن بنائے بغیر پویلین واپس چلے گئے۔
محمد حارث صائم کی جگہ آئے، انہوں نے شاہ فیصل کو پہلا چوکا لگا کر پریشر توڑ دیا، ایک اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ 10 رنز ہوا۔

ٹاکس جیت کر بیٹنگ لینے کا فیصلہ
ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔
عمان کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث ، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور عمان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

