ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے ساتھ دوسری انہونی ہو گئی

 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے ساتھ دوسری انہونی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے میزبان پاکستان کے ساتھ پہلے ہی میچ میں ناتجربہ کار ٹیم کے باؤلروں نے اوپر تلے کئی انہونیاں کر دیں۔ پاکستانی ٹیم کےمشکلات سے دوچار ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں  ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لئے میدان میں ہے، مقابلہ عمان کی ناتجربہ کار ٹیم سے ہے لیکن اس ناتجربہ کار ٹیم کے بظاہر غیر معروف اور ناتجربہ کار باؤلروں نے پہلے بیٹنگ کرنے والے پاکستانی ٹیم کے تجربہ کار بیترز کے ساتھ کئی انہونیاں کر دیں۔ سات وکٹین گنوا کر پاکستان کی ٹیم صرف  160 رنز بنا پائی ہے۔

عمان کے ساتھ میچ مین پہلی انہونی پہلے ہی اوور میں ہو گئی تھی جب پاکستان کے مایہ ناز بیٹر اور  تجربہ کار اوپنت صائم ایوب فیصل شاہ کی پہلی بال کا سامنا کرنے کے دوران ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعہ سرف  3 تھا۔ 

صائم ایوب کے جانے کے بعد آنے والے حارث نے میچ کو سنبھال تو لیا لیکن رن بنانے کی رفتار تیز نہ ہو پائی۔ حارث نے  32 گیندوں سے ففٹی بنائی اور 43  گیندوں سے 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ھارث اور صاحبزادہ فرحان کی دوسری وکت کی پارٹنر شپ مین رن بہتر رفتار سے بنے لیکن اس کے بعد رن ریٹ گرنے لگا۔

حارث نے 7  چوکے اور 3 چھکے لگائے۔  محمد نواز نے 4  چوکے لگائے، فخر زمان نے 2،  کپتان سلمان علی آغا، اوپنر صاحبزادہ فرحان اور  ٹیل اینڈر شاہین آٖریدی ایک ای کچوکا لگا سکے۔ اس کے سوا پاکستانی بیترز کوئی باؤنڈری نہیں کھیل سکے،  چھکے مارنے کا موقع صرف حارث کو ہی ملا۔ 

صاحبزادہ فرحان،  29 ، فخر 23 اور محمود نواز  19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 

عمان کی ناتجربہ کار ٹیم کے باؤلر  فیصل شاہ کو آج تین وکٹین ملیں۔  تین وکٹیں عامر کلیم کے حصے میں آئیں حالانکہ پہلے اوور مین عامر کلیم کی ٹھیک ٹھاک پتائی ہوئی تھی اور ان کے اس اوور میں حارث اور فرحان نے  16 رنز بنائے تھے۔

اب پاکستان کی ٹیم کو دبئی کی وکٹ پر ایک نسبتاً چھوٹے ٹاگٹ کا دفاع کرنا ہے۔ شائقین دعا کر رہے ہیں کہ عمان کے باؤلرز کی طرح بیتر بھی کوئی انہونی نہ کر دیں۔