سٹی42: ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ اعلیٰ ترین سطح پر یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایران کا اِن رِچ کئے جا چکے تابکاری مواد (افزودہ یورینئیم) کا ذخیرہ کہاں ہے۔
ایران کے وزیر خٓرجہ عباس عراغچی نے بتایا ہے کہ ایران کا افزودہ ہو چکا جوہری مواد اسرائیل کی جنگ کے دوران حملوں کا نشانہ بننے والی تنصیبات کے 'ملبے کے نیچے' ہے۔
اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی کا کہنا ہے کہ افزودہ جوہری مواد اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران تباہ ہونے والی تنصیبات کے "ملبے کے نیچے" ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں، عراغچی نے بتایا کہ "ہمارا تمام مواد... بمباری کی گئی تنصیبات کے ملبے کے نیچے موجود ہے،"
ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم ملک کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے اس مواد کی حالت اور اس تک رسائی کا جائزہ لے رہی ہے۔