نوجوا ن آرٹسٹ کا بابر اعظم کو منفرد انداز میں خراج تحسین

نوجوا ن آرٹسٹ کا بابر اعظم کو منفرد انداز میں خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فینز  پاکستان سمیت دنیا بھر میں  پائے جاتے ہیں اور  یہ فینز  نہ صرف بابر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ان  کے ٹیلنٹ کو سراہنے کیلئے  اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔ 

بابر کے ایک ایسے ہی فین  گوادر کے نوجوا ن آرٹسٹ نے قومی ٹیم کے کپتان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

بابراعظم کے فین نے گوادر کے ساحل پر ریت سے قومی کرکٹر کی تصویر بنائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ریت پر بابر اعظم کی تصویر اور ان کانام جگمگاتا دیکھا جاسکتا ہے۔


 کپتان بابراعظم  کی جانب سے   بھی منفرد آرٹ کو سراہا گیا ہے۔