کنول آفتاب کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؛ ٹک ٹاک سٹار کی ویڈیو آگئی

Kanwal Aftab and Zulqarnain Sikandar are expecting baby
کیپشن: Kanwal Aftab
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی کی معروف ٹک ٹاک سٹار اور میزبان کنول آفتاب امید سے ہیں، یہ بات ان کے شوہر ٹک ٹاکرذوالقرنین سکندر  نے مداحوں کے ساتھ ویڈیو اپ لوڈ کرتے شیئر کی۔

تفصیلات کےمطابق مشہور ٹک ٹاک جوڑے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ والد بننے والے ہیں، ذوالقرنین سکندر  اور کنول آفتاب کی جانب سے انسٹاگرام پر  ویڈیو بھی شیئر کی گئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ذوالقرنین خوشی سے نہال ہیں اور سر پر ٹوکرا اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ کنول آفتاب سرخ عروسی جوڑا پہنے سٹیج پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

اس مبارک موقع پر جوڑے نے بیبی شاور کی تقریب (گودھ بھرائی) منعقد کی اور اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ یہ کلپ اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کے فوراً بعد وائرل ہوگئیں۔ ویڈیو کے سامنے آنے پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی بڑی تعداد نے جوڑے کو مبارکباد دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

View this post on Instagram

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالقرنین نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کی غرض سے خیر پور گئے ہوئے  تھے جب وہاں سے صبح پانچ بجے واپس آئے  تو  گھر سب سامان بکھرا ہوا تھا، دروازوں کے لاک بھی ٹوٹے ہوئے تھے۔

ذوالقرنین  کا ویلاگ میں کہنا تھا کہ ہمارے گارڈ نے ہمیں بتایا کہ دن کے وقت تو میں یہاں موجود تھا مگر چوری رات کے کسی وقت ہوئی ہے۔

   

M .SAJID .KHAN

Content Writer